حیدرآباد:نظام کالج کے طلبہ کادھرنا، بنیادی سہولیات کی فراہمی کامطالبہ
حیدرآباد کے نظام کالج کے طلبہ نے دھرنادیا۔ان طلبہ نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چند دنوں سے ان کو غذا اور پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نظام کالج کے طلبہ نے دھرنادیا۔ان طلبہ نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ چند دنوں سے ان کو غذا اور پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
ان طلبہ نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور کہاکہ ہاسٹل میں ان کو مناسب غذااور پانی کی سہولت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے ان کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔
ان طلبہ کے اچانک احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی۔ان طلبہ نے ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔
ان طلبہ نے کہاکہ ان کے مسائل بالخصوص پانی کے مسئلہ کی یکسوئی کی خواہش کرتے ہوئے وہ پرنسپل سے بھی رجوع ہوئے تاہم اس مسئلہ کا حل نہیں نکالاگیا اور کوئی ردعمل بھی ظاہر نہیں کیاگیا جس کے نتیجہ میں وہ احتجاجی دھرنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں۔
اس احتجاج کے نتیجہ میں سڑک پر ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔