حیدرآباد

عثمانیہ یونیورسٹی پی جی گرلز ہاسٹل میں داخل ہوکر بعض لڑکیوں پر حملہ کی کوشش۔ایک نوجوان پکڑاگیا

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی گرلز ہاسٹل میں کل شب بعض افرادنے داخل ہوکربعض لڑکیوں پر حملہ کی کوشش کی۔ان میں سے ایک نوجوان کو پکڑلیاگیا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی کے پی جی گرلز ہاسٹل میں کل شب بعض افرادنے داخل ہوکربعض لڑکیوں پر حملہ کی کوشش کی۔ان میں سے ایک نوجوان کو پکڑلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حضرت انصار العلماءؒ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات کو خراجِ عقیدت
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلے میں مختلف مذاہب کے بچوں کی والہانہ شرکت

اس واقعہ کے خلاف طلبا اور طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہاسٹلس میں سیکوریٹی سخت کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

انہوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ان طلبہ نے ان سے انصاف کا مطالبہ کیا۔طلبہ کے احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

پولیس نے اس شخص کوحراست میں لے لیا۔پولیس نے احتجاجی طلبہ کے جذبات کوسرد کرنے کی بھی کوشش کی۔