نئے سکریٹریٹ کامپلکس کو بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کا فیصلہ
چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے نئے انٹیگریٹیڈ سکریٹریٹ کامپلکس کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے نئے انٹیگریٹیڈ سکریٹریٹ کامپلکس کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو ہدایات جاری کی ہیں۔نئے سکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر تیزی کے ساتھ جاری ہے۔توقع ہے کہ دسہرہ تک اس کی تکمیل ہوجائے گی۔
چیف منسٹر نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے عوام کے لئے یہ باعث فخر ہے کہ سکریٹریٹ کوسماجی سرگرم کارکن اور فلسفی ڈاکٹر امبیڈکر کے نام سے موسوم کیا جارہا ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں شخصی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کریں گے اور بابا دستور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خدمات سے واقف کرواتے ہوئے۔
انہیں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کو بھی بی آر امبیڈکر سے موسوم کرنے کیلئے ریاستی اسمبلی میں منظورہ قرار داد سے واقف کروائیں گے۔چیف منسٹر نے کہا ہے کہ بابا دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے مساویانہ حقوق کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم روادا کیا ہے۔