تلنگانہ
تلنگانہ بی جے پی صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری
اس اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی قیادت کے لیے رسہ کشی میں شدت آنے کی توقع ہے، جب کہ پارٹی کے کارکن اور رہنما نئے صدر کے انتخاب پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اتوار کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے بعد پیر کے روز نامزدگیاں قبول کی جائیں گی جب کہ یکم جولائی کو انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا۔
اس اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں بی جے پی کی قیادت کے لیے رسہ کشی میں شدت آنے کی توقع ہے، جب کہ پارٹی کے کارکن اور رہنما نئے صدر کے انتخاب پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔