جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، ملزم گرفتار

جواہرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ایک نابالغ لڑکی کی ایک شخص نے عصمت ریزی کی۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ انیل کمار ٹراویل ایجنسی کاورکر دمائی گوڑہ کا بتایا گیا۔

حیدرآباد: جواہرنگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ایک نابالغ لڑکی کی ایک شخص نے عصمت ریزی کی۔ پولیس کے بموجب 30 سالہ انیل کمار ٹراویل ایجنسی کاورکر دمائی گوڑہ کا بتایا گیا۔

اس لڑکی سے پیار کرنے کے بہانے اس کو مکان میں لے گیا اور عصمت ریزی کی۔ ملزم نے لڑکی کو دھمکی دی کہ اس واقعہ کی اطلاع کسی کو بشمول فیملی کے ارکان کو بھی نہ دی جائے۔

لڑکی کی والدہ نے لڑکی کے انداز اور چال چلن پر انکوائری کی جس پر لڑکی نے اپنی والدہ کو عصمت ریزی کے متعلق بتایا۔

جس پر والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے دواخانہ کو روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔