شمالی بھارت

نتیش کمار کے خلاف متنازعہ ریمارک‘ سابق رکن پارلیمنٹ کو 3 سال جیل

بہار کے ضلع جہان آباد کی خصوصی عدالت نے جون 2015ء میں چیف منسٹرنتیش کمار کے خلاف متنازعہ ریمارکس پرسابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار کو تین سال جیل کی سزاء سنائی ہے۔

جہان آباد: بہار کے ضلع جہان آباد کی نے جون 2015ء میں چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف متنازعہ ریمارکس پرسابق رکن پارلیمنٹ ارون کمار کو تین سال جیل کی سزاء سنائی ہے۔

ہفتہ کے دن سزا سناتے ہوئے اسپیشل ایم پی۔ایم ایل اے کورٹ کے جج راکیش کمار رجک نے جہان آباد کے سابق آرایل ایس پی رکن پارلیمنٹ ارون کمار پر 5 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا‘تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیاگیا تاکہ وہ اوپر کی عدالت میں اپیل کرسکیں۔

اسی کیس میں عدالت نے ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر مدھے پورہ کے سابق رکن لوک سبھا پپویادو کو بری کردیا۔ ارون کمار نے الزام عائدکیاتھا کہ بہار کے دو علاقوں میں بھومی ہاروں کو نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ ہم‘ ہماری عزت نفس مجروح کرنے پر چیف منسٹر کا سینہ پھاڑدیں گے۔ کیس جنتادل یو قائد چندریکا پرساد یادو نے درج کرایاتھا۔

a3w
a3w