ایشیاء

نریندر مودی کی دعوت پر شہباز شریف ایس سی او کانفرنس میں شرکت

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر 4 جولائی کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی ورچول / آن لائن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کی دعوت پر 4 جولائی کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی ورچول / آن لائن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے جمعہ کے دن یہ اعلان کیا۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ چوٹی کانفرنس میں شہباز شریف کا حصہ لینا بتاتا ہے کہ پاکستان ایس سی او کو کتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

شنگھائی میں 2001 میں روس‘ چین‘ کرغزستان‘ قازقستان‘ تاجکستان اور ازبکستان کے صدور نے چوٹی کانفرنس میں ایس سی او قائم کی تھی۔ ہندوستان اور پاکستان 2017 میں اس کے مستقل رکن بنے تھے۔

گزشتہ برس 16 ستمبر کو سمرقند چوٹی کانفرنس میں ہندوستان کو ایس سی او کی صدارت ملی تھی۔ صدارت‘ رکن ممالک کو باری باری ملتی رہتی ہے۔

مئی میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایس سی او میٹنگ میں شرکت کے لئے گوا آئے تھے۔

a3w
a3w