ایشیاء

چین ایک مکمل خود مختار آزاد ریاست فلسطین کی حمایت کرتا ہے: شی جن پنگ

چینی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ کے لیے ہنگامی انسانی امداد کے حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو 3 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ وہ مکمل طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی رہنما شی جن پنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں چین عرب ممالک تعاون فورم کی دسویں وزارتی کانفرنس سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
صدر چین شی جنپنگ سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر

غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جن پنگ نے کہا:” غزہ پر حملے غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتے، دو مملکتی حل لازم و ملزوم ہے۔”

چینی صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ کے لیے ہنگامی انسانی امداد کے حصے کے طور پر اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو 3 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔

جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک مکمل خود مختاری کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اقوام متحدہ کی مکمل رکن ریاست بننے کے فلسطینیوں کے مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔