کھیل

نسل پرستی اور اسلاموفوبک بیانات، پی ایس جی کلب کے منیجر بیٹے کے ہمراہ گرفتار

پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے منیجر کرسٹوف گالٹیر کو ان کے بیٹے کے ہمراہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے الزامات کی تحقیقات کیلئے گرفتار کرلیا گیا۔

لندن: پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے منیجر کرسٹوف گالٹیر کو ان کے بیٹے کے ہمراہ نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے الزامات کی تحقیقات کیلئے گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمن کے منیجر کرسٹوف گالٹیر کو نیس میں ان کے بیٹے ہمراہ نسل پرستانہ اور اسلاموفوبک تبصروں کے باعث گرفتار کیاگیا۔

سابق ڈائرکٹر فٹبال جولین فورنیئر کی لیک ہونے والی ای میل میں گالٹیئر پر الزام لگایا تھاکہ کلب کے اسکواڈ میں ’بہت زیادہ سیاہ فام اور مسلمان کھلاڑی‘ ہیں۔ کرسٹوف گالٹیر نے جولین فورنیئر کو کہا تھاکہ ہماری ٹیم میں اتنے سیاہ فام اور مسلمان نہیں ہونے چاہئیں، میں ٹیم میں بڑی تبدیلیاں لانا چاہتا ہوں تاکہ مسلمان کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی آئے۔

گالٹیئر نے بھی مبینہ طورپر اپنے دستے کے بارے میں بڑبڑاتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ’غلام کی ٹیم‘ ہیں، جہاں ’صرف کالے‘ ہوتے ہیں اور ’آدھی ٹیم جمعہ کو مسجد جاتی ہے‘۔

اس معاملے کی تحقیقات شروع ہونے کے فوراً بعد فرانسیسی شہری کے وکیل نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے نسل پرست اور اسلامو فوبک قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان الزامات سے انہیں ’دکھ‘ پہنچا ہے۔

دوسری جانب کرسٹوف گالٹیر کا پی ایس جی سے معاہدے کا ایک سال باقی ہے لیکن آنے والے دنوں میں ان کی جگہ لوئس اینریک لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قطری ملکیتی کلب نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

a3w
a3w