شمالی بھارت

طیارہ میں ایئر ہوسٹس کیساتھ دست درازی، ایک شخص گرفتار

ایک مرد مسافر کو مبینہ طور پر حالت ِ نشہ میں دبئی۔ امرتسر طیارہ میں ایک ایئر ہوسٹس کے ساتھ دست درازی پر گرفتار کرلیا گیا۔

امرتسر: ایک مرد مسافر کو مبینہ طور پر حالت ِ نشہ میں دبئی۔ امرتسر طیارہ میں ایک ایئر ہوسٹس کے ساتھ دست درازی پر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

پنجاب میں جالندھر سے تعلق رکھنے والے راجندر سنگھ کی ہفتہ کے دن ایئر ہوسٹس کے ساتھ شدید بحث ہوئی اور سنگھ نے مبینہ طور پر ایئر ہوسٹس کے ساتھ دست درازی کی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایئر ہوسٹس نے یہ واقعہ عملہ کے علم میں لایا۔ ملزم مبینہ طور پر حالت ِ نشہ میں تھا، جس کے بعد عملہ کے اراکین نے امرتسر میں کنٹرول روم کو معاملہ کے بارے میں مطلع کیا اور ایئرلائن کے اسسٹنٹ سیکوریٹی منیجر نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

ملزم کو یہاں سری گرو رام داس جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آمد پر گرفتار کیا گیا۔ سنگھ کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعات کے تحت کیس درجِ رجسٹر کیا گیا۔