نلگنڈہ کے 2 مکانات کو دوسال 20 دن کا 1,75,706 بجلی بل
این پولیا کے مکان کو گذشتہ ماہ 100سے اس ماہ کی 5تاریخ تک 8172یونٹ بجلی کے میٹر کی ریڈنگ درج کرتے ہوئے میٹرریڈر نے 87,338 روپئے کا بل تھمادیا۔اسی دوران این چرنجیوی کے مکان کے 20دن کا 8793 بجلی یونٹ درج کرتے ہوئے 88203 بل دیاگیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے دو مکانات میں دو سال 20دن کا بجلی کا بل 1,75,706روپئے دیاگیا۔ضلع کے چنتاپلی منڈل مستقر میں ان دو مکانات کو یہ بھاری بل دیاگیا جس سے ان مکانات میں رہنے والے حیرت زدہ ہوگئے۔
این پولیا کے مکان کو گذشتہ ماہ 100سے اس ماہ کی 5تاریخ تک 8172یونٹ بجلی کے میٹر کی ریڈنگ درج کرتے ہوئے میٹرریڈر نے 87,338 روپئے کا بل تھمادیا۔اسی دوران این چرنجیوی کے مکان کے 20دن کا 8793 بجلی یونٹ درج کرتے ہوئے 88203 بل دیاگیا۔
دونوں مکانات میں دوبجلی کے بلبس اور ایک فین ہے۔ان مکانات میں رہنے والوں نے سوال کیا کہ اتنا بھاری بل کیسے آیا۔دلتوں کو مفت بجلی کے سبب عہدیداروں نے کئی برسوں تک بجلی کے میٹر کی ریڈنگ درج نہیں کی تھی۔ پولیا کے بیٹے سیدولو نے افسوس کا اظہار کیا کہ بل ادا کرنے کیلئے ان کو دیاگیا گھر فروخت کرنا پڑے گا۔
اے ای سریکانت ریڈی سے کہا گیا کہ وہ اس کا حتمی جائزہ لیں اور انہوں نے کہا کہ چونکہ سابقہ عملہ ہر ماہ ریڈنگ نہیں لیتا تھا اس لئے اس مسئلہ کو درست کرنے کے لئے مناسب کارروائی کی جائے گی۔