تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے 2 ایم پیز بہت جلد پارٹی چھوڑدیں گے

ریاست سے کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ ہیں ان میں صدرپردیش کانگریس اے ریونت ریڈی (ملکاجگری) سابق صدر پردیش کانگریس این اتم کمارریڈی (نلگنڈہ) اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی (بھونگیر)شامل ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آرایس (بی آرایس) کے کارگزار صدر وریاستی وزیر کے تارک راماراؤ نے اشارہ دیا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کے 2ارکان پارلیمنٹ بہت جلد پارٹی چھوڑنے والے ہیں ممکن ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تلنگانہ میں داخل ہونے سے قبل کانگریس کے 2ارکان پارلیمنٹ پارٹی سے مستعفی ہوں گے۔

مگر کے ٹی آر نے یہ نہیں بتایا کہ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد 2 قائدین کس جماعت میں شامل ہوں گے لیکن انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ریاست کے عوام اُن دو کانگریس کے قائدین کے ناموں کے بارے میں بہت جلد جان جائیں گے جو اپنی پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے والے ہیں۔

جمعہ کے روز غیررسمی طورپرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ باوثوق ذرائع سے انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ کانگریس کے 2ایم پیز‘سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والے ہیں۔

ریاست سے کانگریس کے تین ارکان پارلیمنٹ ہیں ان میں صدرپردیش کانگریس اے ریونت ریڈی (ملکاجگری) سابق صدر پردیش کانگریس این اتم کمارریڈی (نلگنڈہ) اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی (بھونگیر)شامل ہیں۔

کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے بھائی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے حلقہ اسمبلی منگوڈاور کانگریس کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا بعدازاں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔