ایشیاء

نوازشریف کی اکتوبر میں پاکستان واپسی کا امکان

برطانیہ میں اپنی زائداز 4 سالہ ازخودجلاوطنی ختم کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف امکان ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان لوٹ آئیں گے۔

اسلام آباد: برطانیہ میں اپنی زائداز 4 سالہ ازخودجلاوطنی ختم کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف امکان ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان لوٹ آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

اخبار ڈان نے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ نواز شریف لندن میں اپنے پارٹی ورکرس سے خطاب میں پاکستان واپسی کی بات کہی لیکن سفر کی واضح تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

73 سالہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں ازخود جلاوطنی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ میٹنگ میں ورکرس نے کہا کہ وہ اپنے قائد کی واپسی کی تیاریاں کرنے کے لئے بے قرار ہیں۔ نواز شریف نے اکتوبر میں واپسی کی توثیق کردی۔

قبل ازیں 25 اگست کو نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ سابق وزیراعظم ستمبر میں پاکستان واپس آئیں گے اور عدالتوں میں زیرالتوا کیسس کا سامنا کرنے کے علاوہ عام انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم بھی چلائیں گے۔ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر ہیں۔