انٹرٹینمنٹ
نواز الدین صدیقی مجھے گھر میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔ اہلیہ کا دعویٰ
نواز الدین صدیقی کی ناراض اہلیہ عالیہ (زینب) نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ اداکار نے انھیں اور ان کے دو بچوں کو گھر سے نکال دیا۔
ممبئی: نواز الدین صدیقی کی ناراض اہلیہ عالیہ (زینب) نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ اداکار نے انھیں اور ان کے دو بچوں کو گھر سے نکال دیا۔
عالیہ نے انسٹا گرام پر پوسٹ کیے گئے سلسلہ وار ویڈیوز میں کہا کہ اداکار نے سیکوریٹی گارڈز کو تعینات کردیا ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ ہمیں اندر نہ آنے دیں۔
انھوں نے ویڈیو کے نیچے کیپشن میں لکھا کہ 40 دن تک گھر کے اندر رہنے کے بعد میں باہر نکلی تھی، کیوں کہ ورسووا پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے مجھے فوری طور پر آنے کے لیے کہا تھا لیکن جب میں اپنے بچوں کے ساتھ گھر واپس پہنچی تو نواز الدین صدیقی نے کئی گارڈس کو تعینات کردیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ وہ ہمیں اندر نہ آنے دیں۔
اس ویڈیو کلپ میں اداکار کی 12 سالہ لڑکی کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 7 سالہ لڑکا اپنی ماں کے ساتھ کھڑا ہوا نظر آرہا ہے۔