حیدرآباد

تلنگانہ کے عازمین حج کا پلا قافلہ روانہ، حج ہاؤز پر جذباتی مناظر

ایرپورٹ پر 10.15بجے براہ مسقط جدہ کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ریاست سے جملہ 46 فلائٹس کے ذریعہ عازمین سفر مقدس کے لئے روانہ ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ تلبیہ کی گونج میں ارض مقدس کے لئے روانہ ہوا۔حیدرآباد کے حج ہاؤز سے150عازمین حج کا پہلا قافلہ صبح 6.15بجے ایرپورٹ کیلئے روانہ ہوا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حج کمیٹی کا اتوار کو عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع
تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کا چھٹواں تربیتی اجتماع
قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (جدہ) میں جزوقتی خدمات کیلئے درخواستیں مطلوب
حج کمیٹی کے زیر اہتمام اتوار کو عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی

ایرپورٹ پر 10.15بجے براہ مسقط جدہ کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ریاست سے جملہ 46 فلائٹس کے ذریعہ عازمین سفر مقدس کے لئے روانہ ہوں گے۔

حج ہوزسے عازمین کی روانگی کا منظر انتہائی جذباتی اور روح پرور تھا۔ سفید احرام میں ملبوس عازمین تلبیہ پڑھنے میں مصروف تھے‘ ان کے رشتہ داروں اور احباب نے ان کو بادیدہ نم وداع کیا اور ان سے دعاؤں کی گزارشیں کرتے رہے۔

قبل ازیں حج ہوزمیں عازمین کی روانگی سے قبل منعقدہ تقریب میں ممتاز عالم دین مولانامفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ‘ حیدرآبادنے اسلامی عبادات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حج مبرور سے گنا ہ معاف ہوجاتے ہیں۔ 22جون کو ریاست سے آخری پرواز عازمین کے ساتھ سرزمین حجاز کے لئے روانہ ہوگی۔

عازمین کی خدمت کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر مولانامفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، وزیرداخلہ محمد محمود علی، مشیر برائے اقلیتی بہبود اے کے خان، صدرنشین اقلیتی کمیشن طارق انصاری، صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد سلیم، صدرنشین وقف بورڈمحمد مسیح اللہ خان، صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحاق اور دوسرے موجود تھے۔