مشرق وسطیٰ

کویت نے 2015 میں مسجد پر بم حملے کے مجرم سمیت 5 افراد کو پھانسی دے دی

کویت میں سزائے موت کے منتظر 5 قیدیوں کو آج پھانسی دے دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن 5 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک وہ مجرم بھی شامل ہے جو 2015 میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کا ماسٹرمائنڈ بھی تھا۔

دُبئی: کویت میں سزائے موت کے منتظر 5 قیدیوں کو آج پھانسی دے دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت میں جن 5 قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں ایک وہ مجرم بھی شامل ہے جو 2015 میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کا ماسٹرمائنڈ بھی تھا۔

اس دھماکہ میں 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ خودکش دھماکہ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور جس مجرم کو پھانسی دی گئی اس کا تعلق بھی داعش سے ہی بتایا جارہا ہے تاہم گرفتاری سے لے کر آج پھانسی تک کسی بھی مقام پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

کویت کے پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ خودکش حملہ کے مجرم کے علاوہ جن افراد کو پھانسی دی گئی ان میں 3 قاتل (ایک مصری‘ 2کویتی) بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ ایک سزایافتہ منشیات فروش بھی شامل ہے جس کا تعلق سری لنکا سے تھا۔ ان سب کو سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ کویت میں پھانسی کی شرح نسبتاً کم ہے۔

گزشتہ برس نومبر میں 7 افراد کو پھانسی دی گئی تھی جبکہ اس سے پہلے آخری بار 2017 میں ایسا ہوا تھا جب حکمراں خاندان کے ایک فرد سمیت 7 قیدیوں کو پھانسی دی گئی تھی۔

a3w
a3w