شمالی بھارت

نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

حکومت ِ ہریانہ نے شوبھا یاترا کے اعلان کے مدنظر نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ اور بلک ایم ایس سروس معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

چندی گڑھ: حکومت ِ ہریانہ نے شوبھا یاترا کے اعلان کے مدنظر نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ اور بلک ایم ایس سروس معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
کئی مسلم کاریگروں نے نوح اور گروگرام چھوڑ دیا

حکومت نے ہفتہ کے دن اس فیصلہ کا اعلان اس اندیشہ کے مدنظر کیا کہ پیر کے دن نکالی جانے والی شوبھا یاترا سے قبل غیرسماجی عناصر سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلاسکتے ہیں۔

حکومت ِ ہریانہ نے سابق میں بھی نوح میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی تھی۔