شمالی بھارت

کولکتہ میں پاکستانی جاسوس گرفتار

سراغ ملنے پر کولکتہ پولیس نے اس شخص کو جمعہ کو ہوڑہ سے اس کے مکان سے گرفتار کیا۔ اسے کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد جمعہ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔

کولکتہ: ایک مبینہ پاکستانی جاسوس کو جو بہار کا رہنے والا ہے‘ کولکتہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضہ سے حساس کاغذات ضبط ہوئے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر اجے کمار اگروال کو کولکتہ میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی
کولکتہ شہر ریالیوں اور مظاہروں سے دہل گیا

سراغ ملنے پر کولکتہ پولیس نے اس شخص کو جمعہ کو ہوڑہ سے اس کے مکان سے گرفتار کیا۔ اسے کئی گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد جمعہ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔

اس کے موبائل فون میں تصاویر‘ ویڈیوز اور آن لائن چیاٹ کی صورت میں خفیہ جانکاری پائی گئی جو اس نے مشتبہ پاکستانی انٹلیجنس کارندہ کو بھیجی تھی۔ ملزم کولکتہ کی ایک کورئیر کمپنی میں کام کرتا ہے۔

وہ پہلے دہلی میں رہتا تھا۔ آئی اے این ایس کے بموجب کولکتہ پولیس نے ہفتہ کے دن بتایا کہ اس کی اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے ایک شخص کو خفیہ جانکاری اکٹھا کرنے اور پاکستانی سیکریٹ سروس ایجنسی کو فراہم کرنے ہنی ٹراپ کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔

گرفتار شخص کا نام بھکت بنشی جھا (36 سالہ) بتایا گیا ہے جو بہار کے ضلع دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ اسے جمعہ کی شام کولکتہ پولیس ہیڈکوارٹرس لال بازار میں ایس ٹی ایف دفتر میں پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا۔

طویل پوچھ تاچھ کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم پاکستان کی جس انٹلیجنس کارندہ سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر مسلسل چیاٹ کرتا تھا اس کی شناخت آروشی شرما کے طورپر ہوئی ہے۔

بھکت بنشی جھا نے دہلی میں قیام کے دوران اہم دفاعی اداروں اور کنٹونمنٹس (فوجی چھاؤنیوں) کی تصاویر لی تھیں۔