بھارت

گوٹیرس اور مودی کے ہاتھوں مشن لائف کا آغاز

یہ مشن کرہ ارض کے لئے‘ کرہ ارض کی خاطراور کرہ ارض کی جانب سے طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ مشن لائف کا مقصد ایک سہ رخی حکمت عملی پر عمل کرنا ہے تاکہ پائیدار زندگی کے لئے عوام کے اجتماعی رویہ کو تبدیل کیا جاسکے۔

کیوڑیہ: وزیراعظم نریندر مودی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے جمعرات کے روز کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن نتائج سے بچانے کے لئے ایک عالمی لائحہ عمل ”مشن لائف“ کا آج آغاز کیا۔ اس مشن کے آغاز کا مقصد پائیدار زندگی کے تئیں عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مصر میں آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی ماحولیات پر منعقد شدنی اجلاس سے قبل اس مشن کو شروع کیا گیا ہے۔ یہ لائحہ عمل طرزِ زندگی میں تبدیلیوں کی تجاویز کی فہرست پر مشتمل ہے اور موافق ماحولیات رویہ کے طورپر ان تبدیلیوں کو اختیار کیا جاسکتا ہے۔ مودی اور گٹیرس نے گجرات کے کیوڑیہ میں مشترکہ طورپر مشن لائف کے لوگو اور ٹیاگ لائن کا افتتاح کیا۔

 مودی نے عوام سے کہا کہ وہ ”کمی‘ دوبارہ استعمال اور ری سائیکل“ کے تصورکو اختیار کریں۔ ہندوستان ماحولیاتی تبدیلیوں کی لعنت سے نمٹنے کا پابند ِ عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن لائف موافق ماحولیات کرہ ارض کے حامی عوام کے تصور کو مستحکم کرے گا۔

یہ مشن کرہ ارض کے لئے‘ کرہ ارض کی خاطراور کرہ ارض کی جانب سے طرزِ زندگی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ مشن لائف کا مقصد ایک سہ رخی حکمت عملی پر عمل کرنا ہے تاکہ پائیدار زندگی کے لئے عوام کے اجتماعی رویہ کو تبدیل کیا جاسکے۔

اس میں لوگوں کو اس بات پر مائل کرنا شامل ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں آسان تاہم موثر موافق ماحولیات اقدامات اختیار کریں۔ صنعتوں اور بازاروں کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ تبدیل شدہ طلب پر فوری ردعمل ظاہر کرسکیں اور پالیسی میں تبدیلی کے لئے حکومت پر اثرانداز ہوا جاسکے۔

 مودی نے کہا کہ فی الحال یہ تصور پایا جاتا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کا تعلق محض پالیسی سے ہے اور یہ صرف حکومت یا بین الاقوامی تنظیموں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اردگرد ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مشاہدہ کررہے ہیں اور گزشتہ چند دہائیوں کے دوران غیرمتوقع آفات ِ سماوی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

 اس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کا کام پالیسی سازی کے علاوہ بھی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشن لائف ”طرززندگی برائے ماحولیات“ کے اصول پر مبنی ہے۔ یہ مشن زمین کے تحفظ کے لئے عوام کی طاقت کو جوڑے گا اور انہیں زمینی وسائل کے بہتر انداز میں استعمال کا طریقہ سکھائے گا۔

مشن لائف‘ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف لڑائی کو جمہوری بناتا ہے جس میں تمام لوگ اپنی اپنی گنجائش کے مطابق حصہ لے سکتے ہیں۔ مشن لائف ہم کو ہر اپنی روزمرہ زندگی میں ہر وہ کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے جس سے ماحولیات کا تحفظ ہوسکے۔ مشن لائف اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہم اپنے طرززندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے ماحولیات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w