کرناٹک

واٹس ایپ پر تین طلاق، شوہر کے خلاف شکایت درج

منگلورو: دکشن کنڑ ضلع کی ایک خاتون نے سولیا پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر پر واٹس ایپ پر تین طلاق دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔

خاتون کا شوہر بیرون ِ ملک برسرروزگار ہے اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔ ملزم عبدالرشید کا تعلق کیرالا کے تھریسور سے ہے۔

اس نے سات سال قبل دکشن کنڑ ضلع کے سولیا تعلقہ کے جیہ نگر کی خاتون سے شادی کی تھی۔

دو سال قبل عبدالرشید اپنی بیوی کو اپنے ساتھ باہر لے گیا تھا مگر بعد ازاں دوسری زچگی کے دوران اسے سولیا میں چھوڑدیا۔

پولیس نے کہا کہ اگرچیکہ اس جوڑے میں اختلافات تھے مگر بزرگوں کی مداخلت پر ان کی یکسوئی ہوگئی تھی۔ تاہم اب شوہر نے واٹس ایپ پر تین طلاق دے دی۔

a3w
a3w