جرائم و حادثات

جوا کھیلنے کے دوران جھگڑا۔ دوست کی جانب سے مُکامارنے پر دوست کی موت

جوا کھیلنے کے دوران ہوئے جھگڑے میں دوست کی جانب سے مُکامارنے پر دوست کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے تڑکاپلی کے نواحی علاقہ میں کل شب پیش آیا۔

حیدرآباد: جوا کھیلنے کے دوران ہوئے جھگڑے میں دوست کی جانب سے مُکامارنے پر دوست کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ کے تڑکاپلی کے نواحی علاقہ میں کل شب پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

مہلوک کی شناخت تڑکاپلی گاوں کی ایس سی کالونی کے رہنے والے 34سالہ ڈی سرینواس کے طورپر کی گئی ہے۔وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کل شب جوا کھیل رہا تھا کہ سرینواس اور آٹوڈرائیور بی رمیش کے درمیان جھگڑا ہوا۔

اسی جھگڑے میں رمیش نے سرینواس کو سینہ پر مُکامارا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گرگیا۔

اس کو علاج کے لئے فوری طورپر سرکاری اسپتال سدی پیٹ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قراردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔

a3w
a3w