وزیراعظم ملایشیا انور ابراہیم نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
وزیراعظم ملایشیا انور ابراہیم نے پیر کے دن اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔ اس طرح ان کی قیادت مستحکم ہوگئی۔ گزشتہ ماہ کے عام انتخابات میں کسی کو بھی واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔
کوالالمپور: وزیراعظم ملایشیا انور ابراہیم نے پیر کے دن اعتماد کا ووٹ جیت لیا۔ اس طرح ان کی قیادت مستحکم ہوگئی۔ گزشتہ ماہ کے عام انتخابات میں کسی کو بھی واضح اکثریت نہیں ملی تھی۔
انور ابراہیم کے اتحاد کو 19 نومبر کے الیکشن میں 82 نشستیں ملی تھیں۔ انہوں نے کئی چھوٹی حریف جماعتوں کو اپنے ساتھ ملاکر حکومت بنائی تھی۔
سابق وزیراعظم محی الدین یٰسین کے اپوزیشن اتحاد نے جسے 74 نشستیں ملی تھیں‘ انور ابراہیم کی حکومت کے جواز پر سوال اٹھایا تھا۔ پارلیمنٹ کے 2 روزہ خصوصی اجلاس میں انور ابراہیم کی حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ تحریک ِ اعتماد ندائی ووٹ سے منظور ہوئی۔
2018 سے ملایشیا میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ ملایشیا کی 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی میں دوتہائی نسلی ملے ہیں۔
محی الدین یٰسین کی سخت گیر حلیف جماعت پیان ملایشین اسلامک پارٹی جو شرعی قوانین کی حمایت کرتی ہے‘ غیرمتوقع طورپر 49 نشستیں جیت کر ملک کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھری۔ اس سے روایتی اسلام کے ابھرنے کا اشارہ ملتاہے۔