کرناٹک

سناتن دھرم کا تحفظ کرنے سیاسی جماعتیں متحد ہوں: تیجسوی سوریا

”کمبالا“ جو پڑوسی ریاست کیرالا کے ضلع کسرگوڑ اور ساحلی کرناٹک کے علاقہ میں کیچڑ میں بھینسوں کو بھگانے کا کھیل ہے پہلی بار ریاستی دارالحکومت میں منعقد کیاگیا۔

بنگلورو: بنگلورو جنوبی کے رکن پارلیمنٹ و صدر بی جے پی یووا مورچہ تیجسوی سوریا نے آج سناتن دھرم کو بچانے کیلئے متحد ہونے سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ”جلی کٹو“ اور ”کمبالا“ جیسے روایتی کھیلوں کو روکنے کیلئے چند طاقتیں ایک ایجنڈہ کے مطابق کوششیں کررہی ہیں۔

”کمبالا“ جو پڑوسی ریاست کیرالا کے ضلع کسرگوڑ اور ساحلی کرناٹک کے علاقہ میں کیچڑ میں بھینسوں کو بھگانے کا کھیل ہے پہلی بار ریاستی دارالحکومت میں منعقد کیاگیا۔

سوریا نے کہاکہ آج یہ دیکھا جارہا ہے کہ بعض طاقتیں جن کے مختلف ایجنڈہ ہیں ”جلی کٹو“ اور”کمبالا“ جیسے روایتی کھیلوں کو روکنے کیلئے عدالتوں سے رجوع ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ وہ سیاسی اختلافات کو دور رکھتے ہوئے ان کھیلوں کا تحفظ کرنے متحد ہوجائیں اور کہاکہ ایسے تہواروں کو مناتے ہوئے سناتن دھرم کو بچایا جاسکتا ہے۔

ان پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ آج بنگلور میں منعقدہ کمبالاپروگرام میں 178 افراد نے اپنے بھینسوں کے ساتھ حصہ لیا۔

a3w
a3w