دہلی

وزیر اعظم مودی نے راج گھاٹ پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

مودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ قبل ازیں مودی نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہم وطنوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ جئے ہند!"

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پیر کو یہاں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لال قلعہ کی فصیل سے ہم وطنوں سے خطاب کرنے سے پہلے مسٹر مودی راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد میں وہ لال قلعہ کی طرف روانہ ہو گئے۔

لال قلعہ پہنچنے پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ، سیکرٹری دفاع نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ قبل ازیں مودی نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "ہم وطنوں کو یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ جئے ہند!”

a3w
a3w