کھیل

لاپتہ خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد

اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر راج شری کی لاش جنگل سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڈیشہ کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔

کٹک: اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹر راج شری کی لاش جنگل سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڈیشہ کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
ہربھجن سنگھ، ہندوستان کے کنگ اسپنر
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
منی پور میں 4 ماہ کے تشدد میں 175ہلاکتیں، 32 افراد لاپتہ
آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم لاپتا (تفصیلی خبر)
پجارا صرف بیاٹ نہیں بلکہ ترنگا لیکر میدان میں اترتے ہیں: گواسکر

رپورٹ کے مطابق خاتون کرکٹر 11 جنوری سے لاپتہ تھی جبکہ اس کی اسکوٹی بھی پولیس کو جنگل کے قریب سے مل گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے کہاکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے اور اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خاتون کرکٹر کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کیلئے اس علاقے میں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کیلئے منتخب کی گئی 16 رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

راج شری کے ساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نے بتایاکہ چہارشنبہ کی شام ٹیم کے ارکان کے ناموں کے اعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سے لاپتہ ہوگئی جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کیلئے رکھا گیا تھا۔

مرنے والی خاتون کرکٹر کے اہلخانہ نے واقعہ کو قتل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ لاش پر زخموں کے نشانات تھے۔ اہلخانہ کے مطابق راج شری فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹر تھی۔