حیدرآباد

وزیر اعظم مودی کا 11 اکتوبر کو دورہ حیدرآباد

اپنے دورہ کے دوران وہ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی)میں منعقدشدنی دوسری یونائٹیڈنیشن ورلڈجیو اسپاٹیل انفارمیشن کانگریس کے اجلاس کاافتتاح انجام دیں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی 11اکتوبر کو حیدرآباد کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی)میں منعقدشدنی دوسری یونائٹیڈنیشن ورلڈجیو اسپاٹیل انفارمیشن کانگریس کے اجلاس کاافتتاح انجام دیں گے۔

اس اجلاس میں گزشتہ ایک دہے کے دوران شعبہ انفارمیشن ٹکنالوجی میں ہندوستان کی جانب سے ہوئی پیش رفت کودنیا کے سامنے رکھا جائے گا۔

یہ اجلاس 10تا 14 اکتوبر منعقد ہوگا۔اس پروقاراجلاس کا وزیر اعظم نریندر مودی 11اکتوبر کو باقاعدہ طورپر افتتاح کریں گے۔اس اجلاس کی میزبانی محکمہ سائنسس اینڈٹکنالوجی‘ وزارت سائنسس اینڈٹکنالوجی حکومت ہند اور ڈائرکٹر یونائٹیڈنیشن‘جی جی آئی ایم‘اسٹیفن شیونفسٹ کررہے ہیں۔

اس دوران بی جے پی قیادت حیدرآباد میں پروگرام منعقد کرناچاہتی ہے تاکہ مودی کی موجودگی کافائدہ اٹھایا اسکے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران کئی بی جے پی قائدین نے حیدرآباد کارخ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔