شمالی بھارت

وزیر اعظم نریندر مودی کا پل حادثہ کے مقام کا دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے دن موربی پل حادثہ کے مقام کا دورہ کیا اور تلاش و بچاو کے کاموں کا جائزہ لیا۔

موربی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے دن موربی پل حادثہ کے مقام کا دورہ کیا اور تلاش و بچاو کے کاموں کا جائزہ لیا۔

عہدیداروں نے وزیر اعظم کو حادثہ کے مقام پر بچاو کاری کے بارے میں تفصیلات سے واقف کرایا جہاں اتوار کے دن 135 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب مچھو دریا پر واقع برطانوی دور کا کیبل پل منہدم ہوگیا تھا۔

وزیر اعظم فضائی سروے کرنے کے بعد مقام پر پہنچے۔

وزیر اعظم دربرگڑھ پیالیس پہنچے جہاں عہدیداروں نے انہیں مختصر طور پر پل گرنے کے سبب سے واقف کروایا۔ وزیر اعظم، موربی سیول ہاسپٹل میں کم ازکم 6 زخمیوں سے ملاقات کریں گے۔

a3w
a3w