وزیر بلدی نظم ونسق نے فلورائیڈسے متاثر سوامی کے گھرلنچ کیا
ضلع نلگنڈہ کے امشالہ سوامی ان کئی افراد میں شامل ہیں جن کی زندگیاں‘ بیسیوں سال قدیم فلورائڈمسئلہ سے تباہ ہوگئیں تاہم فلورائڈمسئلہ سے معذورسوامی جمعرات کے روز لنچ میں مہمان خصوصی تھے۔
حیدرآباد: ضلع نلگنڈہ کے امشالہ سوامی ان کئی افراد میں شامل ہیں جن کی زندگیاں‘ بیسیوں سال قدیم فلورائڈمسئلہ سے تباہ ہوگئیں تاہم فلورائڈمسئلہ سے معذورسوامی جمعرات کے روز لنچ میں مہمان خصوصی تھے۔
ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ جوحلقہ اسمبلی منگوڈکے ضمنی الیکشن کے حصہ کے طورپریہاں آئے ہوئے تھے‘نے ایک چھوٹا چکرلگانے کافیصلہ کیا اور وہ سوامی کے دوبیڈ روم ہال کچن والے مکان پہونچ گئے۔ کے ٹی آر‘دوپہر کے وقت یہاں پہونچ گئے مگرسوامی نے لنچ پرکے ٹی آر کومدعو کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔
وزیر کے ٹی آر نے شخصی طورپر سوامی کو جوان کے بازومیں بیٹھے ہوئے تھا‘ چاول اور کری پیش کیااور کے ٹی آر نے سوامی سے زندگی کی گزر بسرکے بارے میں جانکاری حاصل کی۔سوامی جنہوں نے حکومت کے 5لاکھ روپے کی مدد سے اپنا گھرتعمیر کرایا تھا‘ نے وزیر کوبتایا کہ وہ ہیرسیلون جسے حکومت نے منظور کیا تھا‘سے ملنے والی آمدنی سے اپنا گزربسرپورا کررہے ہیں۔
سوامی کو ایک چھوٹی شکایت تھی مگرانہوں نے فوری طورپر اس شکایت کووزیر کے ٹی آر کے علم میں لایا اور کہاکہ ان کے والد ستیہ نارائنہ کو وظیفہ پیرانہ سالی نہیں مل رہا ہے جس پرکے ٹی آر نے فوری طورپراپنے ساتھ موجود وزیر برقی جگدیش ریڈی کوہدایت دی کہ وہ عہدیداروں کو اس بات کی ہدایت دیں کہ اگلے ماہ سے ستیہ نارائنہ کووظیفہ پیرانہ سالی کی اجرائی کویقینی بنائیں۔کے ٹی آر نے نل کا پانی بھی پیا جومشن بھاگیرتا کے تحت فلورائیڈسے متاثر اس علاقہ میں سربراہ کیاجارہاہے۔