جموں و کشمیر

میں چینی مسلمان نہیں ہندوستانی مسلمان ہوں

سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر فاروق عبداللہ نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ خراب سلوک پر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔

ممبئی: سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر فاروق عبداللہ نے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ خراب سلوک پر مرکز کو نشانہ تنقید بنایا۔

فاروق عبداللہ نے شردپوار کی زیر قیادت سیاسی جماعت این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل کی 75 ویں سالگرہ کا جشن منانے پارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

ہم کو اپنے ملک کو متحد رکھنا ہے کشمیر سے کنیاکماری تک میں ایک مسلمان ہوں لیکن چینی مسلمان نہیں بلکہ ہندوستانی مسلمان ہوں۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شیوسینا کے ادھوٹھاکرے، گیت کار جاوید اختر اور این سی پی لیڈر اجیت پوار بھی شامل تھے۔

دو دن پہلے بی جے پی کے دو قائدین ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک رکن اسمبلی نے دہلی میں نفرت انگیز تقاریر کی تھیں اور مسلمانوں کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔

فاروق عبداللہ نے کہا ہر کوئی مختلف ہوسکتا ہے لیکن ہم متحد رہتے ہوئے ہی اس ملک کی تعمیر کرسکتے ہیں۔ اسی کو دوستی کہا جاتا ہے۔ مذاہب، لوگوں کو ایک دوسرے سے نفرت کرنا نہیں سکھاتے۔ یہ ہندوستان ہے اور سب کی ملکیت ہے۔