انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی ادے پور میں اس ماہ شادی

ذرائع نے بتایا کہ شادی کی رسومات ہوٹل لیلا پیلس اور ادے ولاس میں 23-24 ستمبر کو ہوں گی۔ اس دوران سیاست اور بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات ادے پور آئیں گی۔

جئے پور: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور رکن راجیہ سبھا راگھو چڈھا اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا مبینہ طور پر اس ماہ لیک سٹی ادے پور میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
عام آدمی پارٹی قائد آتشی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
اکسائز پالیسی کیس، وزیر کیلاش گہلوت کی پوچھ تاچھ کے لئے طلبی (ویڈیو)
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور

ذرائع نے بتایا کہ شادی کی رسومات ہوٹل لیلا پیلس اور ادے ولاس میں 23-24 ستمبر کو ہوں گی۔ اس دوران سیاست اور بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات ادے پور آئیں گی۔

ذرائع کے بموجب مہندی، ہلدی اور سنگیت کی تقاریب 23 ستمبر سے شروع ہوں گی۔ اس بات کا بھی چرچا ہے کہ شادی کے بعد گروگرام میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

پرینیتی کی بہن پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جوناس کے بشمول کئی فلمی شخصیتیں، دہلی اور دیگر ریاستوں کے سیاسی قائدین بھی شادی کےی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں کی منگنی 13 مئی کو دہلی میں ہوئی تھی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوستوں اور اہم سیاسی لیڈرس نے شرکت کی تھی۔

a3w
a3w