وظائف کی تقسیم پرماہانہ 975.75 کروڑ روپئے خرچ
حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں وظائف پر رقومات کی تقسیم کیلئے سالانہ 1,26,023کرور روپئے خرچ کئے جائیں گے جو ہر مہینہ 975.75کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔
حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں وظائف پر رقومات کی تقسیم کیلئے سالانہ 1,26,023کرور روپئے خرچ کئے جائیں گے جو ہر مہینہ 975.75کروڑ روپئے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے وظیفہ کی جو عمر کو 65سال سے گھٹا کر57سال کردیا ہے جس سے وظیفہ پیرانہ سالی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں 10لاکھ افراد کا اضافہ ہوا اور یہ تعداد اب46لاکھ ہوچکی ہے۔
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت ترقی اور فلاح وبہبودگی کے ثمرات تمام طبقات تک پہنچانا چاہتی ہے۔2014سے ریاستی حکومت کی جانب سے آسرا پنشن اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے تاکہ غریب افراد کو معاشی تحفظ حاصل ہو اور وہ پر وقار زندگی بسر کرسکیں۔
حکومت تلنگانہ ملک بھر میں ایسی واحد ریاست ہے جو ضعیف افراد،معذورین،بیواؤں،اکیلی خواتین،ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد، ایڈس کے مریضوں،فیل پا سے متاثرہ افراد، بافندوں،سنگ تراشوں اور بیڑی ورکرس کو مالی مدد فراہم کرنے وظیفہ جاری کرتی ہے۔
موجودہ حکومت کی جانب سے تشکیل تلنگانہ کے وقت مقررہ وظیفہ کی رقم کو بڑھادیا ہے۔ معذورین کو ماہانہ 3016روپئے اور دیگر کو 2016 روپئے،آسراپنشن کے طور پر دئے جارہے ہیں۔یہ رقم وظیفہ کے اہل افراد کے کھاتوں میں راست طورپر جمع کردی جارہی ہے۔