وکٹ کیپر بلے باز ایشیاء کپ میں ٹیموں کی اہم طاقت
ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو اس میچ کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔
دبئی: ایشیا کپ 27 اگست سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ شائقین کرکٹ کو اس میچ کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں کئی وکٹ کیپر بلے باز ہیں جو اس بار ایشیا کپ میں بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔ آئیے ان تمام وکٹ کیپر بلے بازوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
پاکستان کے اسٹار بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ سے قبل بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں رضوان نے ہندوستان کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو یک طرفہ فتح دلائی تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایشیا کپ 2022 میں بھی بلے سے دھماکے کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رضوان نے پاکستان کیلئے 56 ٹی ٹوئنٹی میاچس کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 50 کی شاندار اوسط سے 1662 رنز بنائے ہیں۔ رضوان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے سنچری بھی بناچکے ہیں۔ ہندوستان کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹنگ ریشبھ پنت بھی ایشیا کپ میں سب کو حیران کرسکتے ہیں۔ وہ بلے بازی سے ہندوستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
پنت نے ہندوستان کیلئے اب تک 54 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 883 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 65 رنز ہے۔ پنت اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے آئی پی ایل میں سنچری بھی بنائی ہے۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار اسٹار وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم ایشیا کپ میں اپنے بلے سے بڑا کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔
وہ بنگلہ دیش کو پہلی بار ایشیا کپ جیتنے میں مدد کے ارادے سے میدان میں اتریں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ مشفق الرحیم اب تک بنگلہ دیش کیلئے 100 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 72 رنز ہے۔ وہ تنہا ٹیم کو جیت دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
افغانستان کے یہ وکٹ کیپر بلے باز اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کیلئے جانے جاتے ہیں۔ وہ افغانستان کیلئے اب تک 27 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ان میچوں میں 676 رنز بنائے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا سب سے زیادہ اسکور 87 رنز ہے۔ سری لنکا کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز بھانوکا راجا پاکسے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کیلئے مشہور ہیں۔
وہ سری لنکا کیلئے اب تک کل 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 77 ہے۔ انہوں نے کئی لیگز میں اپنی بلے بازی کی مہارت دکھائی ہے۔