حیدرآباد

ویڈیو: حیدرآباد کے نواحی علاقہ چنگی چرلہ میں عبادت گاہ کے قریب ڈی جے بجانے پر کشیدگی

شہر کے نواحی علاقہ چنگی چرلہ میں آج شام اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ افطار سے عین قبل عبادت گاہ کے قریب ہولی تہوار کے گیت بلند آواز میں ریکارڈنگ بجانے کی کوشش کی گئی۔

حیدرآباد: شہر کے نواحی علاقہ چنگی چرلہ میں آج شام اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ افطار سے عین قبل عبادت گاہ کے قریب ہولی تہوار کے گیت بلند آواز میں ریکارڈنگ بجانے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
پرائمری سےہائی اسکولس پر ترقی پانے والے اساتذہ کے لئیے تربیتی ورکشاپ ، تعلیمی عہدیداروں کا خطاب
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

ذرائع کے مطابق افطار سے قبل ایک عبادت گاہ کے قریب بلند آواز میں ڈی جے بجایاجارہا تھا جس پر اقلیتی طبقہ کے افراد نے اعتراض کیا جس پر اکثریتی اور اقلیتی فرقہ کے دونوں افراد میں تلخ کلامی ہوئی۔

بتایاجاتا ہے کہ اکثریتی فرقہ کے نوجوانوں نے ا قلیتی طبقہ کے افراد پر حملہ کردیا تاہم پولیس نے بروقت پہونچکر دونوں گروپس کو منشتر کردیا اور معاملہ کو رفع دفع کرادیا۔

اب حالات مکمل طورپر قابو میں ہیں، پولیس کو علاقہ میں مستعد رکھا گیاہے۔