سوشیل میڈیاشمالی بھارت

ویڈیو: ریاضی کے ٹیچر اور کلرک کو درخت سے باندھ کر زدوکوب

نویں جماعت کے امتحانات میں کم نشانات دئے جانے سے برہم طلبہ نے ریاضی کے استاذ اور ایک کلرک کو بتایاجاتا ہے کہ شدید زدوکوب کیا۔

دمکا(جھارکھنڈ): نویں جماعت کے امتحانات میں کم نشانات دئے جانے سے برہم طلبہ نے ریاضی کے استاذ اور ایک کلرک کو بتایاجاتا ہے کہ شدید زدوکوب کیا۔

یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاضی کے ٹیچر اور ایک اقامتی اسکول جھارکھنڈ کے ضلع دمکاکے کلرک کو بتایاجاتاہے کہ طلبہ نے درخت سے باندھ کر شدید زدوکوب کیا۔

پولیس نے آج بتایا ہے کہ یہ واقعہ سرکاری اقامتی اسکول میں پیش آیا جس کے بعد حکام نے چوکسی اختیار کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ نویں جماعت کے عملی امتحانات میں کم نشانات دئے جانے پر طلبہ برہم ہیں۔

شیڈول ٹرائپ ریسیڈنشیل اسکول کے 32 طلبہ میں سے 11کو گریڈ ڈی ڈی حاصل ہوا جوکہ ناکامی کے مساوی ہوتا ہے۔ جھارکھنڈ اکیڈیمک کونسل (جے اے سی) نے ہفتہ کو نتائج کا اعلان کیا۔جیسے ہی نویں جماعت کے طلبہ کو غیر تشفی بخش اور انتہائی کم نشانات حاصل ہونے کا علم ہوا وہ برہم ہوگئے۔

تاہم تاحال کوئی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے۔ کیونکہ اسکول انتظامیہ نے واقعہ کے تعلق سے کوئی تحریری شکایت پیش نہیں کی۔ گوپی کندر پولیس اسٹیشن انچارج نتیا نند بھوکتا نے یہ بات بتائی اور کہا کہ واقعہ کی توثیق کے بعد میں نے اسکول انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایک شکایت پیش کرے لیکن حکام نے شکایت پیش کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس سے طلبہ کے کیریر کو نقصان پہنچے گا۔

ٹیچر کی شناخت سومن کمار کی حیثیت سے جبکہ کلرک کی شناخت سونے رام چاورے کی حیثیت سے کی گئی ہے۔پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سومن اور سونے رام نے بھی پولیس کو کوئی تحریری شکایت پیش نہیں کی۔

یہ بات پولیس عہدیدار نتیا نند بھوکتا نے بتائی۔طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیچر نے انہیں پریکٹیکل امتحانات میں کم نشانات دئے ہیں جس کی وجہ وہ امتحانات میں ناکام ہوگئے۔

طلبہ نے اس سلسلہ میں کلرک کو بھی ذمہ دار قراردیا۔انہوں نے کہا کہ بادیئ النظری میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ طلبہ افواہ کے بعد برہم ہوگئے اور ٹیچر اور کلرک کو زدو کوب کیا۔