دہلی

صدر کانگریس کے انتخاب میں باقاعدگی کی ضرورت:کے چدمبرم

منیش تیواری کے بعد کانگریس کے ایم پی کارتی چدمبرم نے بھی صدر کے عہدہ کیلئے ہونے والے الیکشن کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: منیش تیواری کے بعد کانگریس کے ایم پی کارتی چدمبرم نے بھی صدر کے عہدہ کیلئے ہونے والے الیکشن کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں باقاعدگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔کوئی اڈھاک الیکڑول کالج بے معنی رہے گا۔اس سلسلہ میں انہوں نے الیکٹرول کالج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

آنند پور صاحب کے ایم پی منیش تیواری نے پارٹی کے صدر کیلئے ہونے والے الیکشن کے تعلق سے شک وشبہ کا اظہار کیا اور کہا کہ پولنگ منصفانہ اور آزادانہ ہونی چاہئے۔

رائے دہندوں کی تمام فہرست کو کانگریس ویب سائٹ پر پیش کیا جانا چاہے تاکہ عوام کو حقائق کا پتہ لگانے میں سہولت ہوسکے۔

تیواری نے کہا کہ میڈیا رپورٹ سے مطابق فہرست منظر عام پر پیش نہیں کی گئی ہے۔پارٹی کے ارکان اس کی جانچ پڑتال کی خواہاں ہیں۔

a3w
a3w