مہاراشٹرا

اجیت پوار اور 8 حامیوں کو نااہل قرار دیا جائے: این سی پی

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) نے اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی راہول نارویکر سے درخواست کی کہ اجیت پوار اور دیگر 8 ارکان ِ اسمبلی کو جو ایکناتھ شنڈے حکومت میں وزرا بن گئے ہیں‘ نااہل قراردیا جائے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) نے اسپیکر مہاراشٹرا اسمبلی راہول نارویکر سے درخواست کی کہ اجیت پوار اور دیگر 8 ارکان ِ اسمبلی کو جو ایکناتھ شنڈے حکومت میں وزرا بن گئے ہیں‘ نااہل قراردیا جائے۔

متعلقہ خبریں
اجیت پوار کی این سی پی کا ایکس ہینڈل ”معطل“
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
شردپوار گروپ کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندر پوار‘
سفارتی تنازعہ پر بحث کیلئے این سی پی کا مطالبہ
نواب ملک کو سپریم کورٹ سے 2 ماہ کی عبوری ضمانت

اجیت پوار کے جانے کے بعد مہاراشٹرا اسمبلی میں قائد اپوزیشن بنائے گئے جتیندر اوہاڑ نے اتوار کی رات دیر گئے نارویکر کے بنگلہ پر درخواست پہنچائی۔ ربط پیدا کرنے پر نارویکر کے دفتر نے توثیق کی کہ درخواست موصول ہوئی ہے۔

این سی پی مہاراشٹرا یونٹ کے صدر جینت پاٹل نے اتوار کے دن کہا تھا کہ ان کی پارٹی نے اجیت پوار اور دیگر 8 کو نااہل قراردینے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ای میل بھی کیا گیا کہ ساری این سی پی اپنے صدر شردپوار کے ساتھ ہے۔

1999 میں شردپوار کی قائم کردہ این سی پی میں اتوار کے دن عمودی پھوٹ پڑگئی۔ ان کے بھتیجہ اجیت پوار نے اپنے 8 حامیوں کے ساتھ شیوسینا۔ بی جے پی حکومت میں شمولیت اختیار کرلی۔ اجیت پوار کو ڈپٹی چیف منسٹر بنادیا گیا۔ چھگن بھوجبل اور دلیپ ولسے پاٹل جیسے شردپوار کے پرانے وفاداروں کو وزیر بنادیا گیا۔

اسی دوران مہاراشٹرا اسمبلی کے اسپیکرراہول نارویکر نے پیر کے دن کہا کہ وہ این سی پی کی درخواست پر مناسب فیصلہ کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جینت پاٹل کی داخل کردہ درخواست مجھے مل گئی ہے۔

میں اسے غور سے پڑھوں گا اور اس کے بعد مناسب کارروائی ہوگی۔ یہ پوچھنے پر کہ اجیت پوار کے ساتھ این سی پی کے کتنے ارکان اسمبلی ہیں‘ نارویکر نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی جانکاری نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی میں نئے قائد اپوزیشن کا تقرر ان کا اختیار تمیزی ہے۔

a3w
a3w