شمالی بھارت

ٹماٹر160 روپئے کلو

ضلع کلکٹر اروند دوبے نے اس کی وجہ مانگ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی بتائی جبکہ ٹماٹرکی کاشت کرنے والوں نے اس کیلئے دلالوں کو موردِ الزام ٹہرایا۔

رائے سین: مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 160 روپئے فی کلو ہوگئی۔

ریاست میں ٹماٹر کی سب سے زیادہ پیداوار اسی ضلع میں ہوتی ہے۔

ریاست کے مابقی حصوں میں ٹماٹرکی قیمت 120 تا150 روپئے فی کلوگرام ہے۔

ضلع کلکٹر اروند دوبے نے اس کی وجہ مانگ میں اضافہ اور سپلائی میں کمی بتائی جبکہ ٹماٹرکی کاشت کرنے والوں نے اس کیلئے دلالوں کو موردِ الزام ٹہرایا۔