حیدرآباد

موسیٰ ندی میں غیر مجاز مکانات کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری (ویڈیو وائرل)

مکانات میں رہنے والوں کوحکومت کی جانب سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات منتقل کردیاگیا۔حکومت کی جانب سے ان مکانات میں رہنے والوں کاسامان منتقل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں موسی ندی کے ایف ٹی ایل میں تعمیر کردہ غیرمجاز مکانات کو منہدم کرنے کی کارروائی عہدیداروں نے شروع کردی۔حیدرآباد کے شنکرنگرمیں موسی ندی کے ایف ٹی ایل سے یہ غیرمجاز مکانات کو منہدم کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی

قبل ازیں ان مکانات میں رہنے والوں کوحکومت کی جانب سے تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات منتقل کردیاگیا۔حکومت کی جانب سے ان مکانات میں رہنے والوں کاسامان منتقل کرنے کے اقدامات کئے گئے۔

اسی دوران گول ناکہ علاقہ کے موسی ندی کے متاثرین نے ریلی نکالتے ہوئے ان سے انصاف کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت کی اس کارروائی کی مذمت کی اوران کو بے دخل کرنے کے خلاف نعرے بازی کی۔