یوروپ

آج استنبول کی فتح کی 570 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

29مئی 1453ء کو استنبول کی فتح کے ساتھ سلطان محمد ثانی نے، جنہوں نے ’’فاتح‘‘ کا خطاب حاصل کیا، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو لو ٹنے کی بجائے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کیا۔

انقرہ: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بشارت ملنے کے بعد استنبول کو 570 سال قبل فاتح سلطان محمد کی قیادت میں سلطنت عثمانیہ نے فتح کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر، حیدرآباد کواستنبول بنانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام: کھرگے
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

29مئی 1453ء کو استنبول کی فتح کے ساتھ سلطان محمد ثانی نے، جنہوں نے ’’فاتح‘‘ کا خطاب حاصل کیا، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو لو ٹنے کی بجائے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کیا۔

فتح استنبول کی 570ویں سالگرہ کے موقع پر آیا صوفیہ مسجد میں نماز فجر کا اہتمام کیا گیا۔

مذہبی امور کے صدر علی ایرباش کی قیادت میں نماز فجر پڑھنے والوں میں وزیر داخلہ سلیمان سویئلو بھی شامل تھے ۔اس کے علاوہ آیا صوفیہ مسجد میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حاضری دی اور نماز فجر ادا کی۔

ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں استنبول کی فتح کی 570 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سلطانوں کے سلطان، فاتح سلطان محمد،جنہوں نے ایک دور کے دروازے بند کرکے نئے دور کا آغاز کیا، نے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔

استنبول کی فتح کا جشن ہر سال کی طرح اس سال بھی 29 مئی کو پورے ملک اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

a3w
a3w