کرناٹک
ٹیپو مخالف ڈرامہ کی پیشکشی پر مجلس تعمیر ملت کا احتجاج
کُل ہند مجلس تعمیر ملت کرناٹک کے کنوینر قاضی حامد فیصل صدیقی کے بموجب تنظیم رنگائیا میسورکی جانب سے شہر کے ایس ایم پنڈت رنگ مندر میں ٹیپو مخالف ڈرامہ کی پیشکشی کی مجلس تعمیر ملت مذمت کرتی ہے۔

کلبرگی: کُل ہند مجلس تعمیر ملت کرناٹک کے کنوینر قاضی حامد فیصل صدیقی کے بموجب تنظیم رنگائیا میسورکی جانب سے شہر کے ایس ایم پنڈت رنگ مندر میں ٹیپو مخالف ڈرامہ کی پیشکشی کی مجلس تعمیر ملت مذمت کرتی ہے۔
اس ڈرامہ میں ٹیپو سلطان کے کردار کو مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر نائب کنوینر سید شہباز حسینی نے کہا کہ ٹیپو سلطان کے حقیقی خواب کے زیر عنوان ڈرامہ میں ٹیپو سلطان کی جانب سے لکھے گئے خطوط کو ڈرامہ میں پیش کیا گیا ہے۔
شہباز حسینی نے حکومت کرناٹک سے یہ مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ڈرامہ سے ہندو مسلم اتحاد کو خطرہ پیدا ہو گا۔
حکومت کا کام امن وامان برقرار رکھنا ہے نہ کہ ڈر و خوف کا ماحول پیدا کرنا۔