تلنگانہ

ٹی ہریش راؤ 6فروری کو اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کریں گے

وزیر فینانس تلنگانہ ٹی ہریش راؤ 6 فروری کو اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی اسی دن قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر فینانس تلنگانہ ٹی ہریش راؤ 6 فروری کو اسمبلی میں ریاستی بجٹ پیش کریں گے جبکہ وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی اسی دن قانون ساز کونسل میں بجٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
حکومت کی انہدامی کارروائی، پارٹی، متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی: ہریش راؤ

بجٹ پر مباحث8 فروری کوہوں گے۔ کیونکہ7 فروری کواسمبلی اجلاس موقوف رہے گا۔ یہ فیصلہ گورنرکے خطبہ کے بعد بی اے سی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔

بزنس ایڈو ائز ری کمیٹی کااجلاس 8 فروری کو بھی منعقد ہوگا اور اسمبلی اجلاس کی دیگر تفصیلات پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کانگریس قائد بھٹی وکرامارکہ اسپیکر پوچارم سرینواس سے مزید25 دن اجلاس منعقد کرنے کی درخوا ست کی تاکہ عوامی مسائل کواسمبلی میں اٹھایا جاسکے لیکن پرشانت ریڈی نے اس کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ اس کافیصلہ مسائل کی بنیاد پر کیاجائے گا۔چیف منسٹرکے سی آر کی قیادت میں اتوار کو10:30 بجے دن کابینہ کااجلاس منعقد ہوگا جس میں مختلف بلوں کی منظوری اوراہم فیصلے کئے جائیں گے۔ حکمراں بی آرایس کایہ آخری بجٹ ہوگا۔ سال کے اواخرتک اسمبلی انتخابات متوقع ہیں۔