جموں و کشمیرسوشیل میڈیا

Video: مکانات میں دراڑیں: جموں وکشمیر کے ایک گاؤں میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال

جموں وکشمیر کے ضلع دوڈا میں جوشی مٹھ جیسا بحران پایا جاتا ہے جہاں ایک گاؤں ڈوب رہا ہے اور زائداز 20 مکانات اور ایک مسجد (کی دیواروں) میں دراڑیں پڑگئی ہیں جس کے نتیجہ میں شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

دوڈا: جموں وکشمیر کے ضلع دوڈا میں جوشی مٹھ جیسا بحران پایا جاتا ہے جہاں ایک گاؤں ڈوب رہا ہے اور زائداز 20 مکانات اور ایک مسجد (کی دیواروں) میں دراڑیں پڑگئی ہیں جس کے نتیجہ میں شہریوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جموں کے دوڈا میں جوشی مٹھ جیسی صورتحال
جوشی مٹھ بحران کو قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ

عہدیداروں نے بتایا کہ خاندانوں کو ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ مٹی کے ہٹنے کی وجہ کا پتہ چلانے ماہرین کو گاؤں بھیجا گیا ہے۔

دوڈا کے ڈپٹی کمشنر وشیش مہاجن نے بتایا کہ ہم تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

تتھری میونسپل ایریا کے گاؤں نئی بستی میں تقریبا 50 مکانات ہیں۔ تتھری کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اطہر امین نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور مٹی دھنسنے کی وجہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی عوامل ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر اور پانی کا رِسنا شامل ہے جس کی وجہ سے اس پہاڑی گاؤں میں شاید مٹی دھنس رہی ہوگی۔