تلنگانہ

ہر طبقہ، فرقہ سے انصاف کیا گیا۔ چیف منسٹر کے سی آر کا دعویٰ

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے ذریعہ ہی ریاست اور بالخصوص ضلع کھمم وحلقہ اسمبلی پالیر کی ترقی ممکن ہے۔

حیدرآباد/ ورنگل: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے ذریعہ ہی ریاست اور بالخصوص ضلع کھمم وحلقہ اسمبلی پالیر کی ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
وزیراعظم ورنگل میں انتخابی مہم چلائیں گے
ورنگل میں بی آر ایس کو بڑا جھٹکہ
وزیر اعظم مودی کا دورہ تلنگانہ
پالمورو۔ رنگاریڈی پروجیکٹ: چیف منسٹر، بٹن دباکر مشق کا آغاز کریں گے

آج حلقہ اسمبلی پالیر میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل تک جو قائدین حکومت کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے آج اپنی زبان سے مکر گئے ہیں اور حکومت پر تنقیدیں کررہے ہیں۔ کے سی آر نے کہا کہ بغیر بڑی والی زبان بدل سکتی ہے۔

مگر سچائی کبھی نہیں بدل سکتی۔ حقیقت، حقیقت ہی رہتی ہے۔ عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ پالیر کی ترقی کس کے ذریعہ ممکن ہوئی ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے24سال قبل صرف چند افراد کے ساتھ تحریک تلنگانہ کا آغاز کیا گیا تھا۔ اُس وقت ہم کو کافی بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

تلنگانہ تحریک کی کامیابی پر شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے۔ مگر15سال کی ہماری جدوجہد نے سارے تلنگانہ کو متحد کردیا اور مرکزی حکومت کو عوام کے جذبات کے آگے سرتسلیم خم کرتے ہوئے خوابوں کی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کا اعلان کرنا پڑا نہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے ساتھ قدم قدم پر دھوکہ کیا۔

عوام کے جذبات سے کھیلا گیا۔مگر ہماری ضد نے انہیں تلنگانہ دینے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے کہا کہ40 سال قبل پالیر کی حالت کیاتھی۔ یہ علاقہ خشک سالی سے متاثر تھا۔ مگر ہم نے بھکتا رام داس لفٹ اریگیشن پراجیکٹ تعمیر کرتے ہوئے علاقہ کی قسمت بدل دی۔ آج ہر طرف سرسبز وشاداب، لہلہاتے کھیت نظر آرہے ہیں۔

پینے کیلئے صاف وشفاف پانی دستیاب ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ ہم نے اپندر ریڈی کو امیدوار بنایا ہے۔ ان کو کامیاب بنائیں یہ آپ کے اپنے ہیں۔ عوام کے دکھ درد اور مسائل کو سمجھتے ہیں۔ آپ کے اچھے برے میں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔نمائندہ منصف ورنگل کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وردھنا پیٹ حلقہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب آچکے ہیں تیسری مرتبہ بی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوگی اور اقتدار حاصل ہوگا۔

24سال قبل تلنگانہ تحریک کا آغاز ہوا تاہم 14سال تک ہم کو رلایا گیا۔ آخر کار تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا۔ حکومت میں آنے کے بعد ہم نے ہر ایک طبقہ کے ساتھ انصاف کیا فلاحی اسکیمات کو بھی مکمل طور پر روبعمل لایا گیا۔50 سال کانگریس نے حکمرانی کی اس وقت برقی سربراہی میں کوتاہی برتی گئی اور آج 24 گھنٹے برقی سربراہی کی جارہی ہے۔

کانگریس قائدین کا کہنا ہے کہ زرعی مقاصد کیلئے3گھنٹے برقی سربراہی کافی ہے اور ریاست کے کسانوں کو برقی سربراہی سے بھر پور مدد کی جارہی ہے۔پانی کی قلت اُس دور میں تھی اور آج پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ حلقہ اسمبلی وردھنا پیٹ کو ہر اعتبار سے ترقی دی گئی۔

عوام کو دیکھنے سے پتہ چل چکا ہے کہ بی آر ایس امیدوارآر رمیش کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ بحیثیت چیف منسٹر میرا یہ وعدہ ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے لینڈ پولنگ نہیں ہوگی۔ زمینات نہیں لی جائیں گی۔ اتم کمار ریڈی من گھڑت بیان جاری کررہے ہیں۔ عوام سے انہوں نے پوچھاکہ رعیتو بندھو جاری رہنا چاہئے یا نہیں۔عوام نے جاری رہنے کی تائید کی۔

a3w
a3w