پاکستان میں دھماکہ سے مرنے والوں کی تعداد 54ہوگئی
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے باجوڑضلع میں ایک سیاسی ریالی کے دوران خودکش دھماکہ میں مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوکر 54ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے باجوڑضلع میں ایک سیاسی ریالی کے دوران خودکش دھماکہ میں مرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوکر 54ہو گئی ہے۔
صوبائی وزیر صحت ریاض انور نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں علاج کے دوران رات بھر 9 زخمیوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
دھماکہ میں 200سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے 100سے زیادہ ابھی بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ مرنے والوں کی تعدادمیں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے کم سے کم 10کی حالت سنگین ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مریضوں کو ہوائی راستہ سے صوبائی راجدھانی پشاور لے جایا گیا ہے۔
دھماکہ اتوار کی صبح ضلع کے منڈا خار وڑ پر شانڈے مار علاقہ میں اس وقت ہوا جب جمعیت علماء اسلام فضل (جے یو آئی ایف) کے ریاستی کارکنوں کی کانفرنس میں ایک خود کش حملہ آ ور نے دھماکہ کر دیا۔