حیدرآباد

پرینکا گاندھی، یوتھ ڈیکلریشن جاری کریں گی!

جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی 8مئی کو سرور نگر میں منعقدشدنی بیروزگاری کے خلاف احتجاجی جلسہ عام میں یوتھ ڈیکلریشن جاری کریں گی۔

حیدرآباد: جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی 8مئی کو سرور نگر میں منعقدشدنی بیروزگاری کے خلاف احتجاجی جلسہ عام میں یوتھ ڈیکلریشن جاری کریں گی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
پرینکاگاندھی کا 3روزہ انتخابی دورہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا

ڈیکلریشن میں کانگریس برسر اقتدار آنے پر 2لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے علاوہ بیروزگار نوجوانوں کیلئے مختلف اسکیمات کا اعلان کیا جائے گا۔

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ قبل ازیں کارگزار صدر مہیش کمار گوڑ کی صدارت میں گاندھی بھون میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حیدرآباد وخیریت آباد، سکندرآباد اور رنگاریڈی ڈسٹرکٹس کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8مئی کو سرور نگر میں پرینکا گاندھی کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات پر غور وخوص کیا گیا۔

کانگریس قائدین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ جلسہ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ جلسہ میں بیروزگار نوجوانوں کیلئے مختلف اعلانات کا امکان ہے۔ بی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سرور نگر کا احتجاجی جلسہ عام تاریخی رہے گا۔