حیدرآباد

گورنر کے بیان پر وزیر سیول سپلائز برہم

ریاستی وزیر سیول سپلائز جی کملا کر نے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے دئیے گئے بیان پر برہمی کااظہار کیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر سیول سپلائز جی کملا کر نے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کی جانب سے دئیے گئے بیان پر برہمی کااظہار کیا۔

انہوں نے گورنر سے حالیہ غیر موسمی بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصانات کی پابجائی کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ دیا۔

آج کریم نگر کے کتہ پلی میں کمان پور دیہات میں دھان کی خریداری مرکز کے معائنہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی عوام کی جانب سے ادا کئے جارہے جی ایس ٹی سے مرکزی حکومت مزے لوٹ رہی ہے۔ کسان پریشان ہیں اور مرکزی حکومت مدد کیلئے آگے آنے تیار نہیں ہے۔

کملا کر نے کہا کہ ریاست میں کسان پریشان ہیں اور ایسی صورتحال میں گورنر، مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کا کام سطحی سیاست کرنا قطعی نہیں ہے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے دھان کی خریداری کے متعلق قوانین میں نرمی لانے کیلئے اپنے اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی فائدے کیلئے کسانوں کا استحصال نہ کریں۔

انہوں نے مرکزی، حکومت پر دباؤ قائم کرتے ہوئے کسانوں کو راحت پہنچانے کا کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ کملا کر راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کسانوں کو بار بار تیقن دیا ہے کہ وہ ہر وقت کسانوں کے ساتھ ہیں اور وہ اپنے اس وعدے کو بہر صورت پورا کریں گے۔

a3w
a3w