تلنگانہجرائم و حادثاتحیدرآبادسوشیل میڈیا

پلاسٹک بیاگ سے خاتون کی لاش دستیاب

شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ تکو گوڑہ میں چہارشنبہ کے روز ایک خاتون کی لاش، پلاسٹک کے تھیلے سے برآمد ہوئی۔ یہ لاش، راچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں دستیاب ہوئی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ تکو گوڑہ میں چہارشنبہ کے روز ایک خاتون کی لاش، پلاسٹک کے تھیلے سے برآمد ہوئی۔ یہ لاش، راچہ کنڈا پولیس کمشنریٹ کے پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں دستیاب ہوئی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ تین دن قبل عصمت ریزی کے بعد خاتون کا قتل کردیاگیا۔ تکو گوڑہ۔ سری سیلم ہائی وے پر ایک بیاگ پڑا ہوا پایا گیا ہے۔ مقامی افراد نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔

جائے وقوع پہنچنے کے بعد پولیس نے بیاگ دیکھا تو اس میں خاتون کی لاش تھی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ عصمت ریزی کے بعد گلا گھونٹ کر خاتون کا قتل کردیا گیا۔بعدازاں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہاسپٹل روانہ کردیا گیا۔