مشرق وسطیٰ

حرمین شریفین میں حج کا سب سے بڑا آپریشنل پلان شروع

حج انتظامات کی بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں رواں سال حج کے لیے سب سے بڑے آپریشنل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں 14 ہزار مرد وخواتین کارکنان خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق رواں سال حج کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حرمین شریفین میں 14 ہزار خواتین اور مرد کارکن 4 شفٹوں میں خدمات انجام دے گی۔

حج انتظامات کی بہتر طریقے سے انجام دہی کے لیے ان کارکنان کی نگراں ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

صدارت عامہ نے حرمین شریفین میں گاڑیوں کی تعداد کو بھی بڑھا کر 9 ہزار گاڑیوں تک پہنچا دیا ہے جب کہ کیریج سروس بھی 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

حرمین شریفین کی مساجد میں قرآن کریم کے 3 لاکھ تک نسخے فراہم کیے جانے کا امکان ہے جب کہ دونوں مساجد میں قرآن کریم کی تعلیم اور حفظ کرنے کے لیے متعدد ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ رواں حج سیزن میں 35 ہزار گھنٹے قرآن کریم کی تلاوت اور تعلیم میں خرچ کیے جائیں گے۔

a3w
a3w