پولیس ریکروٹمنٹ نتائج جاری نہ کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت
تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کو17/ اگست تک پولیس ریکروٹمنٹ نتائج جاری نہ کرنے کی ہدایت دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ نے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کو17/ اگست تک پولیس ریکروٹمنٹ نتائج جاری نہ کرنے کی ہدایت دی۔
امیدواروں کی جانب سے حکومت کے جاری کردہ جی او نمبر57 اور58 کو چالینج کرتے ہوئے عرضی داخل کی گئی تھی۔ آج اس عرضی پر ہائی کورٹ میں سماعت عمل میں آئی۔
پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ نے بتایا تھا کہ جی او نمبر57 اور58 کی رو سے نشانات کم کئے جائیں گے۔ پریلمس امتحانات کے اختتام کے بعد ریکروٹمنٹ بورڈ نے جی او نمبر57 اور 58 پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جی او نمبر57 اور58 کی رو سے بورڈ نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی طبقات کو ریزرویشن کے حساب سے کٹ آف مارکس مقرر کیا تھا۔ دوسری طرف امیدواروں کا کہنا ہے کہ اعلامیہ میں کہیں بھی جی او نمبر57 اور58 کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
بورڈ کی جانب سے ریزرویشن پرکٹ آف مارکس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جس سے پریلمس میں شرکت کئے امیدواروں کو شدید نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ پر اب تک ہائی کورٹ میں 52 مقدمات زیر دوران ہیں۔ عدالت نے حکومت کو درخواست گذاروں کے خدشات پر مکمل تفصیلات کے ساتھ جواب داخل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت17 / اگست تک ملتوی کردی۔