حیدرآباد
کے ٹی آر 30 با اثر سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں میں شامل
کے ٹی راما راو کے شخصی سوشیل میڈیا اکاونٹ @KTRTRS اورسرکاری میڈیا ہینڈل @MinisterKTR دونوں کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو سوئٹزرلینڈ کے دواس میں جاری عالمی معاشی فورم کے سالانہ اجلاس میں 30بااثر سوشیل میڈیا پر اثرانداز ہونے والوں میں شامل کئے گئے ہیں۔
وزیرموصوف جو اس فہرست میں واحد ہندوستانی ہیں، دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جن کے دو سوشیل میڈیا ہینڈلرس اس فہرست میں شامل ہیں۔راما راو کے شخصی سوشیل میڈیا اکاونٹ @KTRTRS اورسرکاری میڈیا ہینڈل @MinisterKTR دونوں کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔